شنبه 16/نوامبر/2024

ملادینوف کا اسرائیل کو صور باھر میں فوری طور پر مسماری روکنے کا حکم

منگل 23-جولائی-2019

مشرق اوسط میں اقوام متحدہ کے امن کے سفیر نیکولائی ملادینوف اور یورپی یونین نے قابضاسرائیلی حکام سے بیت المقدس کے مشرق میں صور باہر قصبے کے ساتھ واقع  وادی حمص درجنوں فلسطینی مکانات کو  مسماری سے روکنے کا حکم  دیا ہے۔

ملادینوف نے ٹوئیٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ صور باھر میں رہائشی عمارتوں کی مسماری سے کئی فلسطینی خاندان بے گھر ہو جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ انسانی امداد کی کوئی بھی رقم انکی مشکلات کو کم نہیںکر سکتی۔ اسرائیل کو اس پالیسی کو بدلنا ہوگا۔

یورپی یونین نے بھی  اسرائیلسے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ  اسرائیلاس  تباہی کو فوری طور پر روک دے۔

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے ترجمان نے کہا کہ ہم اسرائیلی حکام سےامید کرتے ہیں کہ وہ جاری تباہی کو فوری طور پر روک دیں گے۔

اس پالیسی کے جاری رہنے سے دو ریاستی حل کے استحکام ، دیرپا امن  اور اور مستقبل میںبیت المقدس کے دونوں ریاستوں کے دارالحکومت کے طور کام کرنے کے امکان کو خطرہ لاحقہے۔

مختصر لنک:

کاپی