نابلس کے مشرق میں جہاں سینکڑوں صہیونی آبادکار حضرت یوسف کے مزار پر مذہیبی رسومات کی ادائیگی کے لیے جمع تھے قابض اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ رات گئے جھڑپوں میں 12 فلسطینی شہری اسرائیلی فائرنگ سے زخمی ہو گئے ۔
طبی ذرائع کے مطابق چار فلسطینی نوجوان براہ راست فائرنگ سے زخمی ہوئے جبکہ آٹھ دوسرے نوجوان ربڑ کی گولیوں سے ذخمی ہوئے۔
ان واقعات کے دوران کئی نوجوانوں کو اشک آور گیس کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
اسرائیلی فوجی اور آبادکار مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لیے تقریبا ہر ہفتے نابلس کے مشرقی حصے پر ہلہ بولتے رہتے ہیں۔
نابلس میں رات گئے صہیونی فوج کے ساتھ جھڑپوں میں 12 فلسطینی زخمی
منگل 30-جولائی-2019
مختصر لنک: