اسرائیل کے ذرائع ابلاغ کے مطابق وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ کے مغرب میں یہودی آباد کاروں کے لیے الجانیہ کے مقام پر ایک نئی یہودی کالونی کے قیام کی منظوری دی ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اس نئی یہودی کالونی کے لیے ‘دولیو’ کا نام رکھا گیا ہے جس میں یہودی آباد کاروں کے لیے 300 گھر تعمیر کیے جائیں گے۔
خیال رہے کہ اسرائیل کی پلاننگ کونسل کی طرف سے رواں ماہ اگست کے اوائل میں غرب اردن کی میٹزاڈ کالونی میں 200 اور ایبی ھناحال میں 100 گھروں کی تعمیر کی منظوری دی ہے۔