شنبه 16/نوامبر/2024

قابض صہیونی کا الخلیل میں بیت الخلیل قصبے پر دھاوا

منگل 27-اگست-2019

تقریبا 30 فوجی گاڑیوں پر سوار درجنوں اسرائیلی فوجیوں نے بیت الخلیل کےشمال مغرب میں الخلیل قصبے پر دھاوا بولا اور  مسماری کے لیے تین فلسطینی گھروں کی پیمائش کی اور تصاویر بنائیں۔ 

فلسطینی مقامی اور سکیورٹی ذرائع کے مطابق قابض اسرائیلی فوجیوں نے اسیران احمد العصافرہ اور مومن الزھور اور مومن کے دادا عطیہ الزھور کے گھر پر دھاوا بولا اور تصاویر بنانے اور نقشہ بنانے سے پہلے گھر کے مکینوں کو باہر نکال دیا۔

قابض صہیونی فوج کئی گھروں میں داخل ہوئی اور تلاشی لی اور ایک نوجوان عبد المہدی الظہور کو شن بیت کی جانب سے تفتیش کا پروانہ تھما دیا۔

مختصر لنک:

کاپی