اسلامی تحریک مزاحمت’حماس’ کا ایک اعلیٰ اختیاراتی وفد منگل کے روز مصر کے دورے پرقاہرہ پہنچ گیا۔ وفد کی قیادت حماس رہ نما روحی مشتہی کر رہے ہیں۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق جماعت کا ایک اعلیٰ اختیاراتی وفد گذشتہ روز قاہرہ پہنچا جہاں اس نے مصری حکام کے ساتھ دو طرفہ امور، فلسطینیوں کے درمیان مصالحت اور غزہ کی پٹی میں امن وامان کی صورت حال پرتبادلہ خیال کیا۔
حماس کے وفد اور مصری حکام کے درمیان بات چیت میں غزہ کی پٹی پراسرائیلی فوج کی حالیہ جارحیت اور جنگ بندی کی توسیع کی کوششوں پر بات چیت کی گئی۔