انڈونیشیا کے سابق صدر بحرالدین یوسف حبیبی 83 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔ اسلامی تحریک مزاحمت’حماس’ نے حبیبی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کے سیاسی شعبے کے رکن عزت الرشق نے ایک بیان میں کہا کہ حماس انڈونیشیا کے سابق صدر بحرالدین یوسف حبیبی کے انتقال پر انڈونیشیا کی قوم اور حکومت کے ساتھ افسوس کا اظہار کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جماعت کی طرف سے انڈونیشیا کے صدر کو ایک تعزیتی پیغام بھی ارسال کیا گیا ہے جس میں سابق صدر یوسف حبیبی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔
عزت الرشق کا کہنا تھا کہ مرحوم بحرالدین یوسف حبیبی نے فلسطینی قوم اور فلسطینی کاز کے لیے ناقابل فراموش خدمات انجام دیں۔ فلسطینی قوم ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔