شنبه 16/نوامبر/2024

بنجمن نیتن یاھو نے کنیسٹ کے انتخابات میں شکست تسلیم کرلی

جمعہ 20-ستمبر-2019

اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے جمعرات کی صبح  گذشتہ منگل کو ہونے والے انتخابات میں واضح طور پر شکست تسلیم کرتے ہوئے دائیں بازو کی جماعتوں پرمشتمل حکومت تشکیل دینے سے دست بردارہوگئے ہیں۔

انہوں نے میڈیا کے نمائندوں بتایا کہ میںں نےکہا تھا کہ اگر ہماری جماعت کو کنیسٹ کے انتخابات میں کامیابی حاصل نہیں ہوتی تو ہم دائیں بازو کی جماعتوں پرمشتمل حکومت نہیں بنا سکیں گے۔

نیتن یاھو نے کہا کہ دائیں بازو کی حکومت تشکیل دینے کے ناممکن ہونے کے ساتھ ، وہ تیسرے انتخابات کے انعقاد کو روکنے کے لیے قومی اتحاد اور  کثیر جماعتی حکومت کے قیام کا مطالبہ کرتے ہیں۔

نیتن یاہو کی مخالف سیاسی جماعت ‘ بلیو۔ وائیٹ ‘ جو  بینی گانٹزکی قیادت میں قائم ہے نئی حکومت کی تشکیل کی طرف بڑھ رہی ہے۔ نیتن یاھو اس کے ساتھ بھی اتحاد کرسکتے ہیں۔

منگل کے روز ہونے والے الیکشن کے اب تک کے نتائج کے مطابق  نیتن یاھو کی جماعت’لیکوڈ’ 31 اور بینی گانٹز کی جماعت 33 نشستوں پر کامیاب رہی ہے۔

ویں کنیسیٹ انتخابات کے تناظر میں گننے والے ووٹ کے نتیجے میں بینی گانٹز کی سربراہی میں "بلیو وائٹ” اتحاد 33 سیٹوں پرکامیابی حاصل کرچکا ہے۔ اگرچہ نیتن یاھو اور گانٹز کی کامیابی کے گراف میں کوئی زیادہ فرق نہیں مگر اس بار نیتن یاھو کی جماعت سے اس کی حریف جماعت سبقت لے گئی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی