قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارےاور بیت المقدس میں تلاشی کی کارروائیوں کے دوران کم سے کم 14 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔ محروسین میں سابق اسیران بھی شامل ہیں۔
قدس پریس کی رپورٹ کے مطابق غرب اردن اور بیت المقدس میں تلاشی کے دوران حراست میں لیے گئے مختلف فلسطینیوں کو نامعلوم مقامات پرپہنچایا گیا ہے۔
ادھر اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہاگیا ہے کہ غرب اردن اور القدس میں تلاشی کی کارروائیوں حراست میں لیے گئے 14 فلسطینیوں سے بعض سیکیورٹی اداروں کو ماخوذ تھے۔
غرب اردن کے شمالی شہر قلقیلیہ میں تلاشی کے دوران 3 فلسطینیوں کو گرفتار کیا گیا۔ ان کی شناخت حسن ملحم، صفی دائود اور سلام بلال دویری کے ناموں سے کی گئی ہے۔
قدس پریس کی رپورٹ کے مطابق قابض فوج نے غرب اردن کے وسطی شہر رام اللہ میں دیر ابو مشعل کے مقام پر تلاشی کے دوران متعدد فلسطینیوں کوحراست میں لیا۔ جب کہ الخلیل شہر کے علاقے دورا میں بھی تلاشی کے دوران متعدد فلسطینیوں کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔
تلاشی کی کارروائیوں کے دوران قابض فوج کی بھاری نفری نےفلسطینیوں کے گھروں میں گھس کر لوٹ مار بڑے پیمانے پر توڑ پھوڑ کی۔