سه شنبه 03/دسامبر/2024

قابض اسرائیلی فوج کے مغربی کنارے میں چھاپے، 25 فلسطینی گرفتار

جمعرات 15-اگست-2024

قابض اسرائیلی فوجنے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کارروائیوںکےدوران جمعرات کی صبح 25 شہریوں کو گرفتار کیا۔

 

مغربی کنارےکےوسطی  شہر رام اللہ اور البیرہ میں قابضفوج نے صنعتی زون پر دھاوا بولا اور نوجوان محمد فادی رمانہ کو گرفتارکرلیا۔ قابضفوج نے فادی کے گھر پر چھاپہ مارا، گھر موجود اہل خانہ کو زدو کوب کیا، توڑپھوڑ کیاور لوٹ مار کے بعد اسے حراست میں لے لیا۔

 

قابض فوج نے آجصبح سویرے رام اللہ کے شمال مشرق میں واقع قصبے سلواد میں گھروں پر چھاپہ مار کرعبدالرحمٰن محمود حامد اور احمد نایل نمر کو بھی گرفتار کر لیا۔

 

قابض فوج نے راماللہ شہر کے مغرب میں واقع گاؤں صفا سے ہیثم، جہاد باسم، سنار حمد، محمد ایاد اورعمرو فایز کو گرفتار کیا۔

 

الخلیل میں قابضفوج نے حمزہ ماجد الحموز نامی نوجوان کو شہر کے جنوب میں الفوار پناہ گزین کیمپ میںاس کے خاندان کے گھر پر دھاوا بول کر گرفتار کر لیا۔

 

ایک اور کارروائیمیں قابض فوج نے سعید ابو داؤد، عبداللہ بسام طحہ، سالم ابو صبیح اور ابو حسین  کو حراست میں لے لیا۔

 

قابض اسرائیلی فوجنے الخلیل شہر کے جنوب میں واقع خربہ  قلقسسے الحاج زہیر عبد الحلیم ابو داؤد، الحاج نعیم ابو ترکی، بسام داؤد "الطبنجہ”ابو سنینا، انس وحید ابو ترکی، قصی عبدالعظیم ابو ترکی اور دو بھائی سلطان اور صبحیابو شخیدم کو گرفتار کرلیا۔

 

الخلیل کے شمالیقصبے سعیر سے قابض فوج نے دو نوجوانوں حامد جرادات اورعہد اسحاق جرادات کوان کےگھروں پر چھاپے مار کر گرفتار کرلیا۔

 

طولکرم میں مقامیذرائع نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی اسپیشل فوج نے دو نوجوانوں عبد بدیراور ندیم ابوالرب کو اغوا کیا۔ 

 

نابلس میں قابضفوج نے شمال میں نابلس شہر کے جنوب میں واقع جماعین قصبے میں ایک ماہ سے بھی کمعرصے میں تیسری بار ایک مکان پر دھاوا بول کر سابق قید جہاد شحادہ کو دوبارہ گرفتارکر لیا۔

مختصر لنک:

کاپی