قابض اسرائیلی پولیس نے مقبوضہ بیت المقدس میں جسمانی تشدد کے بعد تین فلسطینی نوجوانوں کو اغؤا کر لیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق ان اسیر بوجوانوں کو ہتھکڑی لگانے کے بعد جیل منتقل کرنے سے پہلے اسرائیلی پولیس افسران کی جانب سے بری طرح تشدد کا نشانہ بنایا۔
ان بچوں کی شناخت عمر محمود ، وسیم داری اور اسماعیل مہاسین کے ناموں سے ہوئی۔
پانچ ماہ سے اسرائیلی پولیس مقبوضہ بیت المقدس کے ساتھ واقع العیسویہ قصبے پر روزانہ کی بنیاد پر دھاوا بولتی ہے اور فلسطینیوں کے گھروں میں لوٹ مار کرتی ہے انہین گرفتار اور ہراساں کرتی ہے۔