شنبه 16/نوامبر/2024

بھارت:نوجوان نے 50 انڈے کھانے کی شرط پر زندگی ہار دی

جمعہ 8-نومبر-2019

بھارتی ریاست اتر پردیش کے علاقے جون پور میں دوستوں کی شرط پر 41 انڈے کھانے والا شخص جان سے گیا۔ اطلاعات کے مطابق 42 سالہ شخص نے اپنے دوست کے ساتھ 50 انڈے کھانے کی شرط لگائی مگر جب اس نے 41 انڈے کھا لیے تو وہ اچانک بے ہوش ہوکر گر پڑا۔ اسے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زندگی کی بازی ہارگیا۔

 بتایا گیا ہے کہ 42 سالہ  سبھاش یادو  نے اپنے دوستوں سے 2 ہزار روپے کی خاطر  50 انڈے کھانے کی  شرط لگائی  مگر 41 واں انڈہ کھانے سے ہی اس کا دم نکل گیا ۔

 ڈاکٹروں  نے اس  کی موت کی وجہ بسیار خوری بتائی ہے۔ شرط لگانے والے دوسرے شخص نے کہا تھا کہ اگر وہ 50 انڈے کھا لے تو وہ اسے 28 امریکی ڈالر کے برابر رقوم دے گا۔ اس نے 28 ڈالر جیتنے کے لیے زندگی کی بازی ہار دی۔ بھارتی کرنسی میں 28 ڈالر دو ہزار بھارتی روپے سے زیادہ نہیں۔

مختصر لنک:

کاپی