جمعه 15/نوامبر/2024

گذشتہ ہفتے اسرائیلی دہشت گردی میں چار فلسطینی شہید

اتوار 1-دسمبر-2019

گذشتہ ہفتے اسرائیلی فوج کی فلسطینی علاقوں میں مجرمانہ ریاستی دہشت گردی کےنتیجے میں کم سے کم چار فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق قابض فوج نے غزہ کی پٹی، غرب اردن اور مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی فوج کی وحشیانہ کارروائیوں میں 4 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوئے۔

قابض فوج کی طرف فلسطینی شہریوں کے خلاف براہ راست فائرنگ، آتشیں ہتھیاروں کا استعمال اور آنسوگیس کی شیلنگ کی گئی۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی فوج اور فلسطینی شہریوں کے درمیان 73 مقامات پر جھڑپیں ہوئیں۔

گذشتہ ہفتے کے شہداء میں 30 سالہ راید رفیق السرساوی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ 16 سالہ فہد محمد الاسطل نامی 16 سالہ فلسطینی بچی کو شہید کیا گیا۔ گذشتہ ہفتے اسرائیلی فوج کی بمباری سے سے 4 فلسطینی زخمی ہوئے۔

جمعرات کے روزغرب اردن میں ترقومیا میں 50 فلسطینی محمد نصار النواجعہ کو شہید  کیا گیا۔ بدھ کے روز فلسطینیوں اور اسرائیلی فوج کے درمیان 11 مقامات پر جھڑپیں ہوئیں۔

فلسطینی شہریوں کی طرف سے اسرائیلی فوج پرسنگ باری اور دیگر مزاحمتی کارروائیوں میں 7 صہیونی زخمی ہوئے۔

مختصر لنک:

کاپی