افریقی عرب ملک الجزائر میں جمعرات کے روز ہونے والے صدارتی انتخابات میں سابق وزیراعظم عبدالمجید تبون 58 فی صد ووٹ لے کرصدر منتخب ہوگئے ہیں۔
الجزائری الیکشن کمیشن کے چیئرمین محمد شرفی نے ایک بیان میں کہا کہ تبون سب سے زیادہ ووٹ لے کرصدر منتخب کیےگئے ہیں۔ انہوں نے مجموعی طورپر 58 اعشاریہ 15 فی صد ووٹ حاصل کیے ہیں۔
مجموعی طور پر تبون نے 49 لاکھ 45 ہزار 116 ووٹ حاصل کیے ہیں۔ یہ انتخابی نتائج فیصلہ کن ہیں دوسرے دور کے ووٹنگ کی ضرورت نہیں ہے۔
شرفی کا کہنا ہے انتخابات میں 28 لاکھ 74 ہزار 161 شہریوں نے رائے دی۔ ان میں 9 لاکھ 14 ہزار 308 بیرون ملک ووٹر شامل ہیں۔
الجزائر میں اندرون ملک پولنگ کا ٹرن آئوٹ 41 اعشار 13 فی صد رہا۔ کل ووٹروں جئ تعداد 90 لاکھ 74 ہزار 700 ہے۔