جمعه 15/نوامبر/2024

لبنان کے ساتھ ممکنہ جنگ کے تناظرمیں اسرائیل میں تابوتوں کی تیار

جمعہ 21-جون-2024

اسرائیلی وزیر برائےمذہبی امور مائیکل میلکیلی نے کہا ہے کہ ان کی وزارت لبنان کے ساتھ ممکنہ جنگ کیوجہ سے بڑی تعداد میں کی تدفین کی ضرورت کے امکان پر کام کررہی ہے۔ یہ بیان ایک ایسےوقت میں سامنے آیا ہے جب قابض فوج کی قیادت بنجمن کی حکومت پر دباؤ ڈال رہی ہے کہوہ جنگ کے مستقبل کے بارے میں فیصلہ کریں۔

اسرائیلی وزیر نے گذشتہروز اسرائیلی چینل 14 کو ایک بیان میں مزید کہا کہ "وزارت مذہبی امور جولاشوں کی تدفین کے نظام کی ذمہ دار ہے شمالی محاذ میں حالات کے لیے خود کو تیار کررہی ہے”۔

انہوں نے مزید کہا کہ "اسٹوڈیوزمیں سب کچھ کہنا ممکن نہیں ہے، لیکن ہم شمال میں بڑی چیزوں کی تیاری کے لیے دفتر میںمیٹنگیں کر رہے ہیں”۔ وہ صہیونی ریاست کی شمالی سرحد پر آئے روز ہونے والیجھڑپوں اور حزب اللہ کے ساتھ مکمل جنگ کے امکان کا حوالہ دے رہے تھے۔

جب وزیر سے پوچھا گیا کہکیا وزارت مذہبی امور شمالی محاذ پر ممکنہ جنگ کی وجہ سے اجتماعی تدفین کے امکانکے لیے خود کو تیار کر رہی ہے تو انہوں نے تفصیلات کے بغیر ’ہاں‘ میں جواب دیا۔

عبرانی اخبار ’معاریو‘ کیویب سائٹ جس نے میلکیلی کے بیانات کو بھی رپورٹ کیا۔ اخبار نے لکھا کہ  وزیر کا یہ بیان اس بات کا اشارہ سمجھا جا سکتاہے کہ قابض حکومت اس مفروضے پر قائم ہے کہ حزب اللہ کے ساتھ ایک جامع تصادم دسیوںہزار ہلاکتوں کا باعث بن سکتا ہے۔

حالیہ ہفتوں میں مقبوضہفلسطین اور لبنان کو الگ کرنے والی بلیو لائن میں غیر معمولی کشیدگی دیکھنے میں آئی ہے۔ امریکہ نے بارہا اس پر قابوپانے کا مطالبہ کیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی