روسی وزرت خارجہ نے کہا ہے کہ ان کا ملک امریکا کے مشرق وسطیٰ کے لیے پیش کردہ امن منصوبے کے مختلف پہلوئوں کا جائزہ لے رہا ہے اور اس حوالے فلسطینیوں اور اسرائیل دونوں کا موقف معلوم کرنے کی کوشش کی جائے گی۔
روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخاروفا نے ایک بیان میں کہا کہ ان کا ملک امریکا کے مزعومہ امن پروگرام پر فلسطینیوں اوراسرائیل کےساتھ ہم آہنگی پیدا کرنے کی کوشش کررہا ہے۔
ماسکو میں ایک پریس کانفرنس میں حکومتی ترجمان کا کہنا تھا کہ ماسکو نے امریکی صدر ٹرمپ کے امن منصوبے کا مطالعہ شروع کردیا ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کی طر فسے امریکی امن تجاویز کو یکسر مسترد کردیا گیا ہے۔ مگر تنازع کے حل کے لیے دونوں فریقوں فلسطینیوں اور اسرائیل کا اتفاق رائے ضروری ہے۔
زاخاروفا کا کہنا تھا کہ روس امریکا کے مشرق وسطیٰ منصوبے پر اپنے اتحادیوں اسرائیل اور فلسطینیوں کے ساتھ بات کرےگا۔ اس کے علاوہ مشرق وسطیٰ ، شمالی افریقا، گروپ چار کے دیگر تین فریقین امریکا، یورپی یونین اور اقوام متحدہ سے بھی اس حوالے سے مشورہ کیا جائے گا۔