پنج شنبه 08/می/2025

اسرائیلی پولیس نے القدس میں اسپرے کرنے والے چارفلسطینی گرفتار کرلیے

بدھ 25-مارچ-2020

قابض اسرائیلی پولیس نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں باب الاسباط کے مقام پر جراثیم کش اسپرے چھڑکنے والے چار فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔

اسرائیلی پولیس نے نہ صرف چار فلسطینیوں کو حراست میں لیا بلکہ ان کے پاس موجود اسپرے بھی قبضے میں لے لیے۔ حراست میں لیے جانے کے بعد انہیں بیت المقدس میں باب الخلیل میں قائم القشلہ پولیس سینٹر منتقل کردیا گیا۔

خیال رہے کہ صہیونی فوج اور پولیس انسداد کرونا مہم کی آڑ میں فلسطینی شہریوں پرعرصہ حیات تنگ کیے ہوئےہے۔ فلسطینی نوجوانوں کی آئے روز بلا جواز گرفتاریاں اور انہیں تشدد کا نشانہ بنا کر انہیں خوف زدہ کرنے کی مذموم کوشش کی جا رہی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی