جمعه 15/نوامبر/2024

حزب اللہ کی اسرائیل پر میزائلوں کی بارش، آٹھ اسرائیلی زخمی

پیر 8-جولائی-2024

شمالی فلسطین کےمقبوضہعلاقوں میں حزب اللہ کے راکٹ حملوں میں 5 فوجیوں سمیت آٹھ اسرائیلی زخمی ہوگئے۔ راکٹحملوں میں آگ بھڑک اٹھی۔ بالائی الجلیل کے علاقے پر لبنانی حزب اللہ کی شدید بمباریکے نتیجے میں تباہی ہوئی ہے۔
قابض فوج کے ریڈیو نےاطلاع دی ہے کہ لبنان سے فائر کیے گئے ٹینک شکن میزائل کے نتیجے میں تین اسرائیلیزخمی ہوئے ہیں جو مغربی الجلیل میں ایک عمارت پر گرے ہیں، جن میں سے ایک کی حالتتشویشناک ہے۔ حزب اللہ کی بمباری میں گلیل کے علاقے کو نشانہ بنایا۔

ٹائمز آف اسرائیل اخبارنے بھی قابض فوج کے حوالے سے تصدیق کی ہے کہ ایک میزائل حملے میں ایک فوجی زخمیہوا ہے جس میں شمالی مقبوضہ فلسطین کے قصبے زریت کے قریب فوج کے کیمپ کو نشانہ بنایا۔

قبل ازیں اسرائیلی ایمبولینسنے اعلان کیا تھا کہ کفار زیتم قصبے میں ایک اسرائیلی شدید زخمی ہوا ہے اور حزباللہ کے میزائلوں کے فائر کے بعد طبریا کے آس پاس کے علاقوں میں کئی جگہوں آگ بھڑکاٹھی ہیں۔

عبرانی اخبار ’یدیعوتاحرونوت‘ نے اطلاع دی ہے کہ 10 فائر بریگیڈ اور چھ طیارے زیریں گلیلی کے علاقے میںلبنان سے فائر کیے گئے میزائلوں کے نتیجے میں لگنے والی آگ کو بجھانے کے لیے کامکر رہے ہیں۔

اسرائیلی فائر اینڈ ریسکیواتھارٹی نے کہا کہ اس کی ٹیمیں بالائی گلیلی اور زیریں گلیلی میں راکٹ گرنے کے بعد3 آگ بجھانے والے مقامات سے نمٹ رہی ہیں۔

قابض فوج نے بتایا کہلبنان سے لوئر الجلیل کی طرف تقریباً 20 میزائل داغے گئے اور اسرائیلی آرمی ریڈیونے بھی اعلان کیا کہ ماؤنٹ میرون پر تقریباً 60 میزائل داغے گئے۔

مختصر لنک:

کاپی