اسلامی جہاد نے باور کرایا ہےکہ اسرائیلی جیلوں میں قید تمام فلسطینی بہن بھائیوں کی رہائی کے پابند ہیں۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسلامی جہاد کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی قوتیں اسرائیلی جیلوں میں پابند سلاسل فلسطینیوں کی رہائی کی مساعی کی پابند ہیں۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسلامی جہاد کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی زندانوں میں قید فلسطینیوں کی رہائی تمام فلسطینی قوتوں کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔
فلسطینی ‘یوم اسیران’ کے موقعے پر اسلامی جہاد نے کہا کہ فلسطینی مزاحمتی قوتیں اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینیوں کی رہائی کے پابند ہیں۔
اسلامی جہاد کا کہنا ہے کہ صہیونی دشمن ہمارے شہریوں کے جذبات کو کچلنے کے لیے انہیں جیلوں میں ڈال رہا ہے۔