یکشنبه 11/می/2025

قابض صہیونی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس سے فلسطینی شہری اغؤا کر لیے

پیر 18-مئی-2020

قابض اسرائیلی فوجیوں نے  مقبوضہ بیت المقدس اور مغربی کنارے سے حماس کے سینئیر رہنما سمیت متعدد فلسطینی شہری اغؤا کر لیے۔

مقامی ذرائع کے مطابق صہیونی فوجیوں نے حماس کے سئینر رہنما شاکر عمارہ کو اریحآ شہر میں عقبہ جبر پناہ گزین کیمپ میں انکے گھر سے اغؤا کیا۔

عقبہ جبر کیمپ میں اسرائیلی فوجیوں کی کاروائیوں  کے دوران مبینہ طور پر مقامی نوجوانوں اور اسرائیلی فوجیوں کے درمیان جھڑپیں پھوٹ پڑیں۔

عمارہ کو اس سے قبل بھی متعدد بار گرفتار کیا گیا تھا اور وہ ان فلسطینیوں میں سے ایک ہے جنہیں اسرائیلی قبضہ ریاست نے 1992 میں جنوبی لبنان کے مرج الزھور میں جلاوطن کیا تھا۔

نابلس میں ، صہیونی فوجیوں  نے شہر کے مشرق میں ایک سڑک پر چار نوجوانوں کو اغوا کرلیا۔

یروشلم میں ، قابض اسرائیلی فوج نے  دو بھائیوں کو اغوا کیا جن کی شناخت احمد اور یوسف ابوالھوی کے نام سے ہوئی ۔

مشرقی مقبوضہ بیت المقدس کے ضلع العیسوویہ میں کاروائی کے دوران اسرائیلی پولیس فورسز نے  دو بھائیوں کو گرفتار کر لیا جن کی شناخت محمود اور عبد عبید کے ناموں سے ہوئی ہے۔

 

مختصر لنک:

کاپی