اسرائیل کےعبرانی ذرائع ابلاغ نے بتایا ہے کہ فوج نے غرب اردن کے شمالی شہر نابلس میں گذشتہ روز یہودی آباد کاروں پر فائرنگ کرنےوالے ایک فلسطینی کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہے۔
اسرائیل کے سرکاری ریڈیوکی رپورٹ کے مطابق گذشتہ روز نابلس میں حوارہ کے مقام کر ایک فلسطینی شہری یہودی آباد کاروں کی گاڑی پر فائرنگ کی تھی۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ایک فلسطینی نوجوان بندوق لہراتا ہوا یہودی آباد کاروں کی طرف بڑھا اور ان پر فائرنگ کی۔
تاہم اس واقعے میں یہودی آباد کار محفوظ رہے۔ یہودی آبادکاروں نے اسرائیلی فوج کو بتایا کہ ایک فلسطینی شہری نے ان پر فائرنگ کی اور اس کےبعد وہ بہ حفاظت فرار ہوگیا۔ اسرائیلی فوج نے علاقے کو گھیرے میں لے کر گھر گھر تلاشی کا سلسلہ شروع کردیا تاہم فائرنگ کرنے والے فلسطینی نوجوان کی شناخت نہیں کی گئی۔