شنبه 16/نوامبر/2024

برطانیہ نے صحافی خاشقجی کے قاتل سعودیوں پر پابندیاں عاید کر دیں

جمعرات 9-جولائی-2020

برطانوی وزیرخارجہ ڈومینیک راپ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ان کی حکومت نے انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کے مجرم سعودی شخصیات بالخصوص صحافی جمال خاشقجی کے قاتلوں کو بلیک لسٹ کردیا ہے۔

برطانوی وزیر خارجہ نےکہا کہ سعوی عرب کے شاہی مشیر اور خاشقجی کے قتل کے منصوبہ ساز سعود القحطانی اور سابق ڈپٹی انٹیلی جنس چیف احمد عسیری کو بلیک لسٹ کردیا ہے۔

برطانوی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ حکومت کی طرف انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں میں ملوث  اور خاشقجی کے قتل میں ملوث سعودی شخصیات کے برطانیہ میں داخلے پر پابندی عاید کی گئی ہے۔

برطانوی حکومت نے بیس سعودیوں، پچیس روسیوں، دو میانمار کے فوجی افسروں اور شمالی کوریا کی دو تنظیموں پر پابندی عاید کی ہے۔ ان سب پر سنگین نوعیت کے جنگی جرائم میں ملوث ہونے کا الزام عاید کیا گیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی