شنبه 16/نوامبر/2024

قابض صہیونی فوجیوں نے سڑک کی تعمیر کے لیے زیتون کے درخت اکھاڑ دئیے

جمعرات 9-جولائی-2020

قابض اسرائیلی  فوجیوں (آئی او ایف) نے بدھ کے روز مغربی کنارے کے ضلع نابلس کےیاسوف گاؤں میں آباد کار سڑک تعمیر کرنے کے لئے فلسطینیوں کے زیر ملکیت زیتون کے درجنوں درختوں کو اکھاڑ دیا۔

مقامی رہائشیوں کا کہنا تھا کہ یہ اقدام فلسطین کی زمین کے وسیع خطوں کو یاسوف اور اس کے ہمسایہ دیہات میں ضم کرنے کا صرف ایک پیش خیمہ ہے تاکہ نئی سڑک کو مکمل کیا جاسکے۔

اس عمل میں زیتون کے کم از کم 3000 درختوں کو جڑوں سے اکھاڑا گیا۔

یاسوف فلسطینی سرزمین پر غیر قانونی طور پر تعمیر کی جانے والی تین اسرائیلی بستیوں سے گھرا ہوا ہے، اور اسرائیلی آباد کاروں کی سرگرمیوں سے نابلس کے سب سے زیادہ متاثرہ دیہات میں سے ایک ہے۔

فلسطینی اس نئی سڑک کو ایک "خطرناک” پروجیکٹ سمجھتے ہیں جو نابلس کے جنوبی علاقے میں اسرائیل کی الگ تھلگ بستیوں کو بڑے شہروں میں تبدیل کرنے میں معاون ہے جو فلسطینی ریاست کے قیام کی کوششوں کو نقصان پہنچائے گا۔

 

مختصر لنک:

کاپی