یکشنبه 11/می/2025

قابض صہیونی فوج نے الخلیل سے تین فلسطینیوں کو اغوا کرلیا

اتوار 12-جولائی-2020

قابض اسرائیلی فوجیوں نے اتوار کی صبح مقبوضہ بیت المقدس اور الخلیل میں  تین فلسطینی شہریوں کو انکے گھروں سے اغؤا کر لیا۔

مقامی ذرائع نے کہا کہ صہیونی فوجیوں نے عیسیٰ ابو عرام اور سراج ابو ھشھش کو  الخلیل میں الفوار پناہ گزین کیمپ میں یطا قصبے میں انکے گھروں پر چھاپوں کے دوران اغوا کیا گیا۔

اسرائیلی فوجیوں نے فلسطینیوں کی نقل و حرکت کو روکنے کے لیے  الخلیل کے مختلف علاقوں میں  عارضی چوکیاں قائم کر رکھی ہیں۔

اسی دوران قابض صہیونی فوجیوں نے مقبوضہ بیت المقدس میں شعفاط پناہ گزین کیمپ پر ہلہ بولا اور مقامی نوجوانوں کے ساتھ جھڑپیں کےبعد نعیم ساب لبن کو اسکے گھر میں گھسنے اور توڑ پھوڑ کرنے کے بعد اغوا کر لیا۔ 
جھڑپوں کے دوران کوئی بھی شخص زخمی نہیں ہوا۔

 

مختصر لنک:

کاپی