یکشنبه 11/می/2025

قابض صہیونی فوجیوں نے چھاپوں کے دوران فلسطینیوں کو اغؤا کر لیا

اتوار 19-جولائی-2020

قابض اسرائیلی فوج نے صبح کے وقت مغربی کنارے کے مختلف علاقوں پر دھاوا بولا ، گرفتاریاں اور مقامی نوجوانوں کے ساتھ جھڑپ کیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق ، نابلس کے مشرق میں بالاط پناہ گزین کیمپ پر صہیونی فوجیوں کے حملہ میں  تین نوجوان گولی لگنے سے زخمی ہوگئے اور ایک اورنوجوان کو اس کے گھر سے اغوا کرلیا گیا۔

اسرائیلی فوجیوں نے پر تشدد جھڑپوں کے دوران براہ راست گولے بارود  کا استعمال کیا جس سے تین نوجوان زخمی ہو گئے۔ 

الخلیل میں ، صہیونی فوجیوں نے وادی ابو کتیلا کے علاقے میں گھروں سے دو شہریوں کو اغوا کیا جن کی شناخت آمیر ابو زینہ اور اسم النتشہ کے نام سے کی گئی ہے۔

صہیونی فوجیوں نے طولکرم شہر کے مختلف علاقوں پر دھاوا بولا اور دو شہریوں کو اغوا کرلیا جن کی شناخت علی عودہ اور بشار مصاروہ کے نام سے ہوئی ہے۔

 

مختصر لنک:

کاپی