یکشنبه 11/می/2025

قابض صہیونی فوجیوں نے طولکرم میں فلسطینی مزدوروں کو گرفتار کر لیا

ہفتہ 25-جولائی-2020

قابض اسرائیلی فورسز نے جمعہ کی سہ پہر مغربی کنارے کے شہر طولکرم کے شمال میں باقہ گاؤں میں متعدد فلسطینی کارکنوں پر حملہ کیا اور انہیں اغواکرلیا۔

مقامی ذرائع نے اطلاع دی کہ صہیونی فوجیوں نے طولکرم کے قریب دیوار علیحدگی  کے ایک دروازے  پر درجنوں فلسطینی مزدوروں  پر ربڑ کے خول میں لپٹی دھاتی  گولیاں برسائیں  ان میں سے متعدد کو گرفتار کرلیا۔

جن لوگوں کو اغوا کرلیا گیا ان کو نامعلوم منزل پر منتقل کرنے سے قبل اسرائیلی فوجیوں نے ان  کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔

مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ قابض صہیونی فوجی علاقے میں بڑی تعداد میں تعینات ہیں جسے اس واقعے کے بعد سیل کردیا گیا ہے۔

روزانہ کی بنیاد پر تقریبا 50،000 سے زیادہ فلسطینی شہری مغربی کنارے میں ملازمت کے مواقع نہ ہونے اور اسرائیلی حکام کے ذریعہ ورک پرمٹ کے نہ ہونے کی وجہ سے 1948 سے لے کر اب تک دیوار علیحگی میں سوراخوں اور دروازوں سے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں داخل ہوتے ہیں۔

عام طور پر مزدوروں کو ہراساں کیا جاتا ہے ، بلیک میل کیا جاتا ہے ، ان پر حملہ کیا جاتا ہے ، گرفتار کیا جاتا ہے یا گولی مار دی جاتی ہے جب وہ ان دروازوں سے جاتے یا واپس آتے ہیں۔

 

مختصر لنک:

کاپی