چهارشنبه 30/آوریل/2025

کرونا کے دوران اسرائیلی فوج نے 400 فلسطینی بچے اور خواتین گرفتار کئے

جمعرات 17-ستمبر-2020

فلسطینی وزارت امور اسیران کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ کرونا کی وبا کے عرصے میں قابض صہیونی فوج کے ہاتھوں 63 خواتین اور 348 بچوں کو حراست میں لیا گیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق محکمہ امور اسیران کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ مارچ سے اب تک اسرائیلی فوج کے ہاتھوں فلسطینی خواتین کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری رہا۔ 

محکمہ امور اسیران کے مطابق کرونا کے عرصے کے دوران اسرائیلی فوج کے ہاتھوں 63 خواتین اور 348 بچوں کو گرفتار کیا گیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اس وقت اسرائیلی زندانوں میں قید خواتین کی تعداد 41 ہے۔ ان میں مریض خواتین، بچوں کی مائیں اور دیگر خواتین شامل ہیں۔

خیال رہے کہ اسرائیلی زندانوں میں 4700 فلسطینی پابند سلاسل ہیں۔ ان میں بچے، سیاسی قیدی، خواتین، انتظامی قیدی اور سیکڑوں مریض شامل ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی