قابض اسرائیلی فوج نے ہفتے کے روز وادی اردن کے شمال میں متعدد فلسطینی علاقوں کے رہائشیوں کو انکے علاقوں میں فوجی مشقیں کرنے کے ارادے کے تحت اپنے مکانات خالی کرنے کا حکم دیا ہے۔
مقامی کارکن عارف ضراغنمہ نے کہا کہ البرج اور المیتا کے علاقوں میں بسنے والے بہت سے خاندانوں کو اگلے ہفتے ہونے والی اسرائیلی فوجی مشقوں سے قبل اپنے علاقوں کو چھوڑنے کا حکم دیا گیا ہے۔
ضراغمہ نے مزید کہا کہ وادی اردن کے مختلف علاقوں میں جہاں جلد ہی بڑے پیمانے پر مشقیں کی جائیں گی دوسرے خاندانوں کو بھی انخلا کے اسی طرح کے احکامات موصول ہوئے۔
شمالی اردن کی وادی میں لگاتار فوجی تربیت اسرائیل کی دیرینہ پالیسی کا ایک حصہ ہے جس کا مقصد فلسطینی عوام کے حالات زندگی کو ناقابل برداشت بنانے اور مقامی باشندوں کو اپنے علاقوں سے دور کرنے پر مجبور کرنا ہے۔
وادی اردن میں قابض صہیونی فوجیوں کی مشقیں شروع، خاندان بے گھر
اتوار 15-نومبر-2020
مختصر لنک: