جمعه 15/نوامبر/2024

اسماعیل ھنیہ کی قومی مصالحت پر فلسطینی رہ نمائوں سے بات چیت

جمعہ 27-نومبر-2020

اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے گذشتہ روز فلسطینی سیاسی جماعتوں کی قیادت سے ٹیلیفون پر بات چیت کی۔ اسماعیل ھنیہ نے فلسطینی قیادت کو قومی مصالحت کے حوالے سے ہونے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کے سیاسی شعبے کے رکن اور جماعت کے تعلقات عامہ کے سربراہ حسام بدران نے ایک پریس بیان میں کہا کہ ھنیہ نے پانچ فلسطینی جماعتوں کی قیادت سے قومی مصالحت کے حوالے سے ٹیلیفون پر بات چیت کی۔ اسماعیل ھنیہ اور دوسری فلسطینی قیادت کے درمیان بات چیت میں فلسطینی اتھارٹی کے اسرائیل کے ساتھ تعلقات اور روابط کی بحالی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقعے پر حماس رہ نما نے تمام فلسطینی دھڑوں پر قومی مصالحت کا عمل آگے بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں‌نے کہا کہ حماس فلسطینی قوتوں میں اتحاد اور یکجہتی کی کوششوں کے ساتھ فلسطین میں ایک ہی وقت میں پارلیمانی اور صدارتی انتخابات کے انعقاد کی حامی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی