جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیل سے دوستی کرنے والوں کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں ملے گا: حزب اللہ

پیر 14-دسمبر-2020

لبنانی مزاحمتی تنظیم ‘حزب اللہ’ نے اسرائیل کو تسلیم کرنے اور صہیونی ریاست کے ساتھ تعلقات استوار کرنے والے ممالک کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حزب اللہ کی طرف سے مراکش کے اسرائیل کوتسلیم کیے جانے کے فیصلے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکا  بعض ممالک کو بلیک میل کرکے انہیں اسرائیل کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کی مہم پرعمل پیرا ہے۔ کسی کو پابندیاں اٹھانے کا جھانسہ دیا جاتا ہے اور کسی کے متنازع علاقائی مسائل میں اس کی حمایت کی جاتی ہے۔ بیان میں سوڈان اور مراکش کی مثال دی گئی ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے والے ممالک کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔

حزب اللہ کا کہنا ہے کہ بعض عرب ممالک امریکا کی سیاسی حمایت کے حصول کے لیے اسرائیل کو تسلیم کرنے اور قضیہ فلسطین کے سقوط پرعمل پیرا ہیں۔

جماعت کا مزید کہنا ہے کہ امریکی اور اسرائیلی حکومتوں کی سیاسی بلیک میلنگ سے فائدہ اٹھانے والی حکومتوں کا کوئی مستقبل نہیں۔ اسرائیل کو تسلیم کرنے والے ممالک حقیقت سے فرار اور سراب کے پیچھے بھاگ رہے ہیں۔

خیال رہے کہ گذشتہ جمعرات کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ ان کی کوششوں سے مراکش نے اسرائیل کو تسلیم کرنے کے ساتھ ساتھ صہیونی ریاست کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کا اعلان کیا ہے۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ مراکش کے اس اعلان کے بدلے میں امریکا نے مغربی صحارا پر امراکش کی خود مختاری تسلیم کرلی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی