جنین کے جنوب مغرب میں عراقہ گاوں میں دیوار علیحدگی کے قریب قابض صہیونی فوجیوں کی فائرنگ سے ایک فلسطینی نوجوان زخمی ہو گیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق نوجوان دیوار علحدگی کے ساتھ چل رہا تھا جب صہیونی فوجیوں نے اسکا پیچھا کیا اور اسے اسکی ٹانگ میں گولی مار دی۔
ذرائع نے واقعے کی مزید معلومات فراہم نہیں کیں لیکن کہا کہ زخمی نوجوان کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
اسی دوران قابض صہیونی فوجیوں نے اسی روز جنین کے مشرقی علاقے پر ہلہ بولا اور دو نوجوانوں کو اغوا کر لیا جنکی شناخت ابراہیم السعدی اور یامین عتیق کے ناموں سے ہوءی۔
قلقیلیہ شہر کے شمال میں قابض صہیونی فوجیوں نے ایک بچہ جسکی شناخت نبیل ابو حمید کے نام سے ہوءی کو جسمانی تشدد کے بعد گرفتار کر لیا۔