چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی فوج کا بیت المقدس اورمغربی کنارے میں سرچ آپریشن

جمعرات 31-دسمبر-2020

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں کل منگل کے روز اسرائیلی فوج کے سرچ آپریشن اور گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران متعدد فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا گیا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق منگل کے روز مغربی کنارے کے کئی شہروں اور بیت المقدس میں اسرائیلی فوج نے وسیع پیمانے پر تلاشی کی مہمات کے دوران فلسطینیوں کو حراست میں لیا۔
قابض  فوج نے گھروں میں گھس کر نہتے فلسطینیوں، خواتین اور بچوں‌کو زدو کوب کیا اور گھروں میں قیمتی سامان کی توڑ پھوڑ کی۔ تلاشی کے دوران کئی گھروں میں موجود نقدی اور زیورات بھی لوٹ لیے۔
ناکہ نگاروں کےمطابق قابض فوج کی تلاشی مہم کے خلاف فلسطینی گھروں سے نکل آئے اور کئی مقامات پر قابض فوج اور فلسطینیوں‌کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔
جمعرات کے روز گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں‌میں لوٹ مار بھی کی گئی۔
الخلیل شہر سے چار فلسطینی لڑکوں 15 سالہ ارام بسام بنات، عبداللہ حسین طافش، 16 سالہ ایوب دائو بنات، 16 سالہ یوسف دائود بنات  کو حراست میں لے لیا۔

مختصر لنک:

کاپی