اسرائیلی میڈیانے اعلان کیا ہے کہ شمالی مقبوضہ فلسطین کے شہر حیفا پر لبنان سے فائر کیے گئے میزائلحملوں کے نتیجے میں 12 آباد کار زخمی ہو گئے۔
اسرائیلی چینل 12نے کہا کہ لبنان سے میزائل حملے کے بعد 12 افراد زخمی ہوئے جن کے بارے میں انہوںنے دعویٰ کیا کہ وہ حیفا اور "الکریوت” (ایک آبادکاری بلاک) میں”معمولی زخمی "ہوئے تھے۔
اسرائیلی ایمبولینسنے تصدیق کی ہے کہ ”حیفا اور اس کی خلیج میں گذشتہ دو گھنٹوں کے دوران راکٹ فائرکے نتیجے میں 12 افراد زخمی ہوئے”۔
اسرائیلی میڈیانے بتایا کہ لبنانی حزب اللہ نے آدھے گھنٹے کے اندر حیفا اور الکریوت کی طرف 105 میزائلداغے۔
"حزب اللہ” نےکل منگل کوجاریا یک بیان میں کہا کہ”اس نے ثابت قدم فلسطینی عوام کی حمایت میں سہ پہرکے وقت حیفا اور الکریوتشہروں پر ایک بڑے میزائل بیراج سے بمباری کی۔
گذشتہ 23 ستمبرسے قابض افواج نے سات اکتوبر 2023ء سے غزہ میں ہونے والی نسل کشی کا دائرہ وسیع کردیا ہے، جس میں لبنان کے بیشتر علاقوں بشمول دارالحکومت بیروت کو بے مثال تشدد اورشدید فضائی حملوں کے بعد اب زمینی جارحیتبھی شروع کردی گئی ہے۔
سرکاری اعداد وشمار کے مطابق آٹھ اکتوبر 2023 کو لبنان پر قابض فوج کی جارحیت کے آغاز سے اب تک2044 افراد شہید اور 9678 زخمی ہوئے۔
دوسری طرف حزباللہ نے جارحیت کا جواب مقبوضہ فلسطین میں فوجی مقامات اور بستیوں کو نشانہ بنانےوالے میزائلوں ڈرونز اور توپ خانے کے گولے داغ کر دیا۔