جمعه 15/نوامبر/2024

حسن نصراللہ کا قتل ہراعتبار سے مکمل دہشت گردی کی کارروائی ہے:الحیہ

ہفتہ 28-ستمبر-2024

غزہ کی پٹی میںحماس کے ڈپٹی چیئرمین اور پولیٹیکل بیورو کے رکن خلیل الحیہ نے کہا ہے کہ غاصب صیہونیبزدل دشمن کے ہاتھوں عظیم مجاہد حسن نصر اللہ اور ان کی جماعت کے ساتھی رہ نماؤںکا قتل ایک مکمل دہشت گردانہ کارروائی ہے۔ یہ نہ صرف لبنان کی خودمختاری کی خلافورزی ہے بلکہ غاصب صہیونی دشمن کی طرف سے ایک سنگین اور وحشیانہ کارراوئی ہے۔

 

خلیل الحیہ نےاپنے ریکارڈ شدہ خطاب میں زور دیا کہ غاصبصیہونی دشمن نے بزدلی کا مظاہرہ کرتے ہوئےبہادرمزاحمت کی قوت ارادی کو توڑنےکی ناکام کوشش کی ہے۔ دشمن اپنے تمام تر مکروہ عزائماور طاقت کے وحشیانہ استعمال میں کسی مرحلے پر کامیاب نہیں ہوگا۔

 

انہوں نے مزیدکہا کہ سید حسن نصر اللہ نے قربانی اور مزاحمت سے بھرپور زندگی کے بعد شہادت کاعظیمرتبہ پایا جس میں ان کے فرزند اور ان کے چاہنے والے شہید ہوئے، وہ ایک دن کے لیےبھی کمزور نہیں ہوئے بلکہ عزت و وقار کے دفاع کے لیے ہر میدان میں کام کرتے رہے۔اس قوم کی خودمختاری اور آزادی کے لیے انہوں نے اپنی پوری زندگی صرف کی اور آخرکار شہادت کے عظیم مقام پر فائز ہوگئے۔

 

انہوں نے نشاندہیکی کہ شہید حسن نصر اللہ نے اپنے پیچھے مضبوط آدمی چھوڑے ہیں جو ان کے پیچھے ان کےپرچم کواٹھائے رکھیں گے۔

 

انہوں نے کہا کہہم نے حزب اللہ میں اپنے بھائیوں کو مطلع کیا ہے کہ ہم اپنی صفوں کو تیزی سے منظمکرنے کی صلاحیت پر یقین رکھتے ہیں اور سید حسن نصر اللہ کے راستے پر چلتے رہیں گےاور صیہونی دشمن اس کی قیادت میں کوئی خلا پیدا کرنے میں کامیاب نہیں ہو گا۔

مختصر لنک:

کاپی