اریحا شہر کے قریب یہودی آبادکاروں نے دو فلسطینی نوجوانوں کو اغوا کر لیا ہے۔ اغوا کی یہ کارروائی یہودی آآبادکاروں نے اس کار پر حملے کے بعد کی ہے جس میں وہ دونوں فلسطینی سفر کر رہے تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جمعہ کے روز مسلح یہودی آباد کاروں نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر اریحا کے شمال میں واقع العوجہ سپرنگ کے قریب فلسطینی نوجوانوں النجر اور رمضان نصر پر فائرنگ کی تھی۔
ذرائع کے مطابق فلسطینی نوجوانوں کی گاڑی پر براہ راست فائرنگ کی گئی تھی۔ جس کے بعد یہودی آبادکاروں نے ان دونوں نوجوانوں کو اغوا کر لیا۔