جمعه 15/نوامبر/2024

حزب اللہ کا قابض اسرائیل کے آٹھ مقامات پر میزائل اور ڈرون حملے

اتوار 11-اگست-2024

لبنان میں سرگرم سرکردہ مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے اعلان کیا کہ تنظیم نے اسرائیلی قابض افواج کے آٹھ مقامات پر مناسب ہتھیاروں سے حملہ کیا جس میں دشمن کو بھاری جانی اور مالی نقصان سے دوچار کیا گیا۔ 

 

حزب اللہ کا کہناہے کہ یہ حملے غزہ کی پٹی میں ہمارے ثابت قدم فلسطینی عوام کی حمایت میں اور ان کیبہادری اور غیرت مند مزاحمت کی حمایت میں اور صیدا شہر میں اسرائیلی دشمن کے حملےاور قتل کے جواب میں کیےگئے ہیں۔

 

حزب اللہ نے ایکبیان میں کہا کہ اسلامی مزاحمت کے مجاہدین نے  مقبوضہ فلسطین  کے جنوب مغربی صد شہر میں قائم محفات الون اڈے کومیزائل سے نشانہ بنایا۔ یہ بیس جنوب مغرب میں واقع شمالی کور کے لیے ایک فوجی کمکاور حراستی مرکز اور ہنگامی گودام کے طور پراستعمال کیا جاتا ہے۔ اس حملے میںمتعدد دشمن فوجی ہلاک اور زخم ہوئے۔

 

اسلامی مزاحمت کےمجاہدین نے کرنتینا ہل پر ایک آرٹ سسٹم کو بھی گائیڈڈ میزائلوں سے نشانہ بنایا اوراسے براہ راست نقصان پہنچایا۔ اسلامی مزاحمت کےمجاہدین نے مقبوضہ لبنان کے شعبا فارمز میں زبدین کے مقام اور مقبوضہ لبنان کی کفرشعبا پہاڑیوں میں رمثا کے مقام کو میزائل ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔

 

بیان میں کہا گیاہے کہ مجاھدین نے ایلون بصلیہ کی بستی کو کاتیوشا راکٹوں نشانہ بنایا۔ اسلامی مزاحمتی مجاہدین نے تل شعر اور المالکیہ کےمقام پر بھی دشمن کے فوجیوں کے ایک اجتماع کو توپ خانے کے گولوں سے نشانہ بنایا،جس سے وہ براہ راست زخمی ہوئے۔

مختصر لنک:

کاپی