جمعه 15/نوامبر/2024

رفح میں بم دھماکے کے نتیجے میں سات اسرائیلی فوجی زخمی

منگل 6-اگست-2024

پیر کے روز اسرائیلیفوج نے اعلان کیا کہ غزہ کی پٹی کے جنوب میں رفح میں ایک بم دھماکے کے نتیجے میں سات فوجی زخمی ہوئے، جس میں چار کی حالت نازک اور سنگین بتائی گئی ہے۔

 

اسرائیلی فوج کےترجمان نے بتایا کہ جنوبی غزہ کی پٹی میں ہونے والی لڑائیوں کے دوران بٹالین 9215کے چار ریزرو فائٹرز سمیت سات فوجی شدید زخمی ہوئے۔

 

اسرائیلی اخبار ’یدیعوتاحرونوت‘ نے اطلاع دی ہے کہ رفح میں ایک فلسطینی مزاحمت کار کے گھر کے قریبدراندازی کی کوشش کے دوران فوجیوں پر پر دستی بم پھینکا گیا جس کے نتیجے میں ساتفوجی زخمی ہوئے۔

 

قبل ازیں اتوارکو اسرائیلی اخباری رپورٹس نے بتایا گیا تھا کہ غزہ کی پٹی میں جاری لڑائی کے دوران 10000سے زیادہ فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔

 

اخبار نے مزیدکہا کہ تقریباً ایک ہزار اسرائیلی فوجی لڑائیوں میں زخمی ہونے کے بعد ہر ماہ وزارتجنگ کے بحالی کے شعبے میں شامل ہوتے ہیں۔

 

اخبار نے لازمیفوجی سروس میں توسیع کے لیے قانون سازی کی منظوری کے بغیر گذشتہ 22 جولائی سےاکتوبر کے وسط تک موسم گرما کی تعطیلات کے دوران کنیسٹ کے فیصلے پر تنقید کی۔

قابض فوج نے جواعتراف کیا ہے سات اکتوبر کو جنگ کے آغاز سے اب تک 689 افسر اور جوان مارے گئے اور4200 سے زائد فوجی اور اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی