عرب جماعتوں،اداروں اور شخصیات نے تہران پر ایک بزدلانہ صہیونی حملے میں حماس کے رہ نما اسماعیلھنیہ کے شہادت کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔
لبنانی حزب اللہ نےاسماعیل ھنیہ کی شہادت کو اسرائیلی دشمن ریاست کی ننگی جارحیت قرار دیتے ہوئے اس کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔
حزب اللہ نےاسماعیل ھنیہ کی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہھنیہ تمام مزاحمتی قوتوں کے قائد تھے۔
انہوں نے اس باتپر زور دیا کہ شہید قائد عیل ہنیہ ہمارے موجودہ دور کے عظیم مزاحمتی رہ نماؤں میںسے ایک ہیں جو امریکی تسلط پسندانہ منصوبے اور صیہونی قاب ریاست کے مقابلے میں پوریہمت کے ساتھ کھڑے رہے اور اپنی جان ہتھیلی پر لے کر تیار رہے۔
حزب اللہ نے کہارہبرو رہنما ہنیہ کی شہادت مزاحمت کے تمام میدانوں میں مجاہدین کے عزم اور استقامتکو بڑھا دے گی اور جہاد کے راستے کو جاری رکھنے کے لیے صہیونی دشمن، عورتوں اوربچوں کے قاتل کے مقابلے میں ان کے عزم کو مزید مضبوط کرے گی۔
حزب اللہ نے مزیدکہا کہ ہم تحریک حماس میں اپنے پیارے بھائیوں کے ساتھ اس عظیم رہ نما کے کھو جانےپر دکھ کے تمام احساسات، دشمن کے جرائم پر غصے کے جذبات کے ساتھ اس بات پر فخر کےجذبات میں شریک ہیں کہ ہماری تحریکوں کے قائدین اپنے عوام کی رہ نمائی کر رہے ہیں۔