جمعه 15/نوامبر/2024

حزب اللہ کی بمباری اسرائیلی افسر ہلاک ،الجلیل میں بجلی منقطع

ہفتہ 13-جولائی-2024

اسرائیلی قابض فوج نےاعتراف کیا ہے کہ جمعہ کے روز مغربی الجلیل میں حزب اللہ کے حملے میں ایک اسرائیلیفوجی افسر مارا گیا۔ شام سے داغے گئے میزائل کے نتیجے میں مقبوضہ شام کے گولان میںآگ بھڑک اٹھی اور بالائی الجلیل میں بجلی منقطع ہوگئی۔

 

عبرانی اخبار’ہارٹز‘ نےاطلاع دی ہے کہ "ایلون” بریگیڈ کی 9308 ویں بٹالین کے افسر اور نتانیہشہر کا رہائشی مغربی الجلیل میں کیبوٹزکپری کے قریب لبنان سے لانچ کیے گئے ڈرون کے دھماکے کے نتیجے میں مارا گیا۔

اسرائیل کے چینل 12 نے یہبھی کہا کہ جنوبی لبنان سے بالائی گلیل میں دو میزائل داغے گئے جس سے پورے علاقے میںبجلی منقطع ہوگئی۔

دوسری طرف اسرائیلیاخبار ’یدیعوت احرونوت‘نے گولان ہائٹس ریجنل کونسل کے حوالے سے بتایا کہ شام کیسرزمین سے دالیت چوک کے علاقے میں جنوبی گولان کی طرف ایک میزائل داغا گیا جس سےاسجگہ میں آگ لگ گئی۔

حزب اللہ نے اعلان کیاکہ اسلامی مزاحمت نے جمعہ کی صبح میتولا کالونی میں فوجی اجتماع اور جاسوسی کےعملے کے نئے مرکز پر گائیڈڈ میزائلوں سے نشانہ بنایا اور اسے براہ تبا کردیا۔

جمعہ کے روز صبح کے وقتاسلامی مزاحمتی مجاہدین نے دشمن کے فوجیوں کے ایک گروپ کو بھی اس وقت نشانہ بنایاجب وہ ہنیتا کے مقام کے مسماری کا کام کر رہے تھے۔

انہوں نے زور دے کر کہاکہ یہ غزہ کی پٹی میں ہمارے ثابت قدم فلسطینی عوام کی حمایت اور ان کی بہادر اورباوقار مزاحمت کی حمایت کا تسلسل ہے۔

مختصر لنک:

کاپی