غزہ کی پٹی پراسرائیل کی طرف سے مسلط کی گئی جارحیت کے 225ویں روز اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے غزہ کی پٹی کے متعدد علاقوں میں گھسنے والی صہیونیافواج کا مقابلہ کرتے ہوئے 20 صیہونی فوجیوں کو ہلاک کر دیا۔
ہفتے کے روز شہیدعزالدین القسام بریگیڈز کے ملٹری میڈیا نے اپنے مجاہدین کے بارے میں متعدد فوجی پیغاماتجاری کیے کہ وہ دشمن کی فوجوں کا مقابلہ کر رہے ہیں جو متعدد جنگی محوروں میں گھسرہے ہیں۔ دشمن کے فوجیوں اور بارود سے بھری گاڑیوں کے ساتھ شدید جھڑپیں جاری رکھےہوئے ہیں۔ آلات اور اینٹی آرمر اور اینٹی پرسنل میزائلوں سے دشمن فوج کا مقابلہکیا جا رہا ہے۔
ملٹری میڈیا نے ایکویڈیو کلپ بھی شائع کیا جس میں القسام مجاہدین کی جانب سے شمالی غزہ کی پٹی میںجبالیہ کیمپ کے شمال میں صہیونی دشمن کے ایک "اپاچی” ہیلی کاپٹر پر”SAM 7″ میزائل داغنے کا منظردکھایا گیا ہے۔
القسام بریگیڈزنے غزہ کی پٹی کے جنوب میں رفح شہر کے مشرق میں التنور محلے میں "ال یاسین105” شیل کے ساتھ صہیونی "مرکوہ 4” ٹینک کو نشانہ بنایا۔
رفح میں گھسنےوالی قابض فوج کو ایک ویران گھرکے اندر پوزیشن سنھبالنے کے دوران پرنسل ڈیوائس سےنشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 15 صیہونی فوجی ہلاک ہوئے۔
القسام بریگیڈزنے غزہ کی پٹی کے جنوب میں رفح لینڈ کراسنگ کے اندر تعینات دشمن کی فوجوں کو مارٹرگولوں سے نشانہ بنایا۔
ایک اور کارروائیمین القسام مجاہدین شمالی غزہ کی پٹی میں جبالیہ پناہ گزین کیمپ کے شمال میں اپاچیہیلی کاپٹر کی طرف "SAM 7″ میزائل داغا۔
القسام بریگیڈزنے غزہ کی پٹی کے جنوب میں رفح شہر کے مشرق میں قبرستان کے آس پاس ایک صہیونی”مرکاوہ” ٹینک کو "ال یاسین 105” گولے سے نشانہ بنایا۔