اسلامی تحریکمزاحمت [حماس] نے یمنی فوج کی طرف سے اسرائیلی ریاست کے بحری جہازوں اور صہیونیریاست کی طرف آنے والے کسی بھی دوسرے ملک کے بحری جہاز کو بحر احمر اور بحر عربمیں روکنے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔
حماس کی طرف سےجاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ امر انتہائی قابل تحسین ہے کہ یمنی فورسز نےغزہ میں ادویات اور خوراک کی رسائی بحال ہونے تک صہیونی ریاست کے بحری جہازوں کوروکنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ ایک جرات مندانہ اور قابل تحسین فیصلہ ہے اور حماس اساقدام پر یمنی فورسز کا شکریہ ادا کرتی ہے۔
بیان میں مزیدکہا گیا ہےکہ حماس یمنی فورسز کے اس فیصلے کو جرات مندانہ اور بہادرانہ قرار دیتیہے۔ یہ فیصلہ صہیونی دشمن کے غزہ کی پٹی پر جاری مظالم اور خوراک اور ادویات پرپابندی جیسے سنگین جرم کے خلاف فطری رد عمل ہے۔
خیال رہے کہ یمنیفورسزنے گذشتہ روز اعلان کیا تھا کہ اس نے اسرائیل کی طرف جانے والےتمام بحریجہازوں کو روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔