جمعه 15/نوامبر/2024

القسام بریگیڈز کا وار، دشمن کے 29 ٹینک ، گاڑیاں تباہ، کئی فوجی ہلاک

پیر 20-نومبر-2023

اسلامی تحریکمزاحمت [حماس] کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے اتوار کی شام اعلان کیا ہے کہ اس نےالتوام، جبالیہ، بیت لاھیا اور الزیتون کے علاقوں میں اتوارکو صہیونی کی 29 گاڑیوںاور ٹینکوں کوتباہ کر دیا ہے۔

 

القسام بریگیڈزنے کہاکہ انہوں نے الرنتیسی ہسپتال کے قریب ایک اسکول میں چھپے ہوئے دو فوجیوں، ایکٹینک اور ایک اسرائیلی فٹ فورس پر حملے میں انہیں ہلاک کیا۔

 

غزہ کی پٹی میںدراندازی کے مختلف محوروں میں اتوار کے روز فلسطینی مجاھدین نے دشمن پر حملے کیے۔کئی فوجیوں کو جھنم واصل کرتے ہوئے ان کی گاڑیوں کو تباہ کردیا۔

 

القسام بریگیڈزنے اعلان کیا کہ اس کے جنگجو جحر الدیک کے علاقے میں ایک مکان کو نشانہ بنانے میںکامیاب ہو گئے، جس میں قابض فوجیوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔ مجاھدین نے قابضفوج پر اینٹی پرسنل ٹی بی جی گولوں سے حملہ کیا اورمکان میں چھپنے والے فوجیوںکوہلاک کردیا۔

 

القسام بریگیڈزنے غزہ کے جنوبی محور میں "تسلیم” فوجی اڈے اور دشمن کی گاڑیوں کےٹھکانوں پر راکٹوں سے بمباری کی۔

 

القدس بریگیڈز نےبھی الزیتون کے پڑوس میں بیارہ مرتضیٰ میں صہیونی دشمن کے ہجوم کو نشانہ بناتےہوئے انہیں جانی اور مالی نقصان پہنچایا۔

القدس بریگیڈ اورالقسام بریگیڈ کے مجاہدین نے ایک مشترکہ آپریشن میں 3 صہیونی ٹینکوں کو "تاندوم”اور "الیاسین 105” گولوں سے زیتون کے محور میں نشانہ بنایا۔

 

حماس کے حماس کےعسکری ونگ القسام بریگیڈز نے غزہ کی پٹی میں دراندازی کے علاقوں میں میدان جنگ میںاپنے جنگجوؤں کی بہادری کے طاقتور مناظر کا انکشاف کیا۔

 

الجزیرہ کی طرفسے نشر کی گئی ایک ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ القسام مجاہدین قابض ٹینکوں اور فوجیوںکو بہت قریب سے نشانہ بناتے ہیں اور ان میں سے ایک ٹینک تک پہنچنے میں کامیاب ہو گئے۔انہوں نئ "اللہ اکبر” کے نعروںکے درمیان اسے بم  سے اڑا دیا۔

 

ان مناظر میں بڑیتعداد میں ٹینکوں اور بھاری مشینری کو تباہ ہوتے دیکھا گیا ہے۔ ان تصاویر کے علاوہالقسام بریگیڈز نے قابض فوجیوں کا اسلحہچھین لیا۔

 

حماس کے عسکریونگ القسام بریگیڈ نے اعلان کیا ہے کہ اس کے مجاہدین نے جحر الدیک کے علاقے میںصفر کے فاصلے سے 6 صیہونی فوجیوں پر ایک اینٹی پرسنل میزائل سے حملہ کرنے اور مشینگنوں سے ان پر حملہ کرنے کے بعد انہیں ہلاک کر دیا۔ .

 

اسلامی جہاد تحریککے عسکری ونگ القدس بریگیڈ نے ایک فوجی بیان میں کہا کہ آج رات شمالی غزہ کی پٹی میںاگلے مورچوں پر ہونے والی جھڑپوں کے دوران ہمارے مجاہدین کی بیت حنون میں دشمن کےفوجیوں کے ایک گروپ سے جھڑپ ہوئی جس میں دشمن کو بھاری جانی نقصان پہنچا۔

 

مختصر لنک:

کاپی