جمعه 15/نوامبر/2024

غزہ میں قتل عام میں 6 ہزار 100 بچے شہید اور 18 ہزار یتیم ہوئے:رپورٹ

اتوار 12-نومبر-2023

 

یورو-میڈیٹیرینینہیومن رائٹس آبزرویٹری نے کہا کہ اس کے اندازوں سے پتہ چلتا ہے کہ غزہ کی پٹی پرمسلسل 36ویں روز بھی اسرائیل کی جاری جنگ کا شکار ہونے والے فلسطینی بچوں کی تعدادنصف ملین تک پہنچ گئی ہے، جن میں شہید اور زخمی ہونے والے بچے بھی شامل ہیں اور وہبچے جن کے گھروں کو نقصان پہنچا یا وہ مکمل تباہ ہوگئے۔

 

یورو-میڈیٹیرینینآبزرویٹری نے ہفتے کے روز ایک بیان میں کہا کہ غزہ کی پٹی پر اسرائیل کے شدید فضائیاور توپ خانے کے حملوں سے تباہ ہونے والی عمارتوں کے ملبے تلے دب کر 6100 بچے شہیدہوگئے۔بہت سے زخمی بچوں کے زندہ بچنے کےامکانات نہ ہونے کے برابر ہیں۔

 

آبزرویٹری فار ہیومنرائٹس نے اطلاع دی ہے کہ 15500 سے زائد بچے مختلف نوعیت اور درجے کے زخمی ہوئےہیں۔ درجنوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جب کہ درجنوں کے اعضاء کاٹ دیے گئے۔

 

رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں تقریباً 17 سے 18 ہزار فلسطینی بچے اپنے والدین میں سےکسی ایک یا دونوں کی شہادت کے نتیجے میں یتیم ہو گئے ہیں جبکہ ان میں سےساڑھے چارلاکھ بچے اپنے گھر سے محروم ہوچکے ہیں۔

 

انہوں نے متنبہ کیاکہ لاکھوں بچوں کا مستقبل تاریک ہے، ان کی تعلیم کی تمام سطحوں پر مسلسل تعطل اوراسرائیلی حملوں کی وجہ سے غزہ کی پٹی میں 214 سے زائد اسکولوں کی تباہی کی وجہ سےان کا مستقبل تاریک ہوچکا ہے۔

 

یورو میڈ نے اسبات پر زور دیا کہ غزہ کے بچے اپنے آپ کو خوفناک جنگ کے دوران پہلے سے سوچے سمجھےقتل کے مقصد کے ساتھ لگاتار دوسرے مہینے اسرائیل کے اندھا دھند حملوں کا شکار پاتےہیں۔


رپورٹ میں نشاندہی کی کہ غزہ کے 18 سال سے کم عمر کے بچوں کی ذہنی صحت جو کہ پٹی کی23 لاکھ آبادی کا 4.7 فیصد ہے، کئی سالوں سے بحران کا شکار ہے اور ہر 5 میں سے 4بچے جنگ چھڑنےک بعد ڈپریشن، اداسی، یا خوفکا شکار ہیں۔

 

یورو میڈ نے غزہمیں بچوں کو پہنچنے والے صدموں کی شدت کے بارے میں خبردار کیا جب ان میں سے دسیوںہزار افراد بغیر کسی منزل کے نقل مکانی پر مجبور ہو گئے۔

 

انہوں نے نشاندہیکی کہ اندازوں سے پتہ چلتا ہے کہ غزہ میں 1.5 ملین سے زیادہ لوگ اندرونی طور پر بےگھر ہو چکے ہیں، جو اپنے بچوں کے ساتھ ایسے مراکز میں مقیم ہیں جو کہ بہت زیادہ رشاور ھجوم کا مرکز ہیں۔


انہوں نے بتایا کہ اوسطاً کم از کم 170 سے 200 لوگ ایک بیت الخلا استعمال کرتے ہیںہر 700 افراد کے لیے ایک شاور یونٹ ہے۔

مختصر لنک:

کاپی