اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر الخلیل سے نو فلسطینی بچوں کو گرفتار کر لیا۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی فوجیوں نے نو فلسطینی بچوں کو اس وقت گرفتار کیا جب وہ الخلیل کے پرانے شہر میں تل الرمیدہ کے علاقے می٘ں اپنے سکول سے نکل رہے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انہیں نامعلوم حراستی مرکز میں منتقل کردیا گیا ہے۔
قبل ازیں اسرائیلی سپاہ نے الخلیل کے پرانے شہر کے مختلف علاقوں میں فوجی چوکیاں قائم کر کے وہاں اپنی نفری میں اضافہ کیا۔
دریں اثنا یہودی آبادکاروں کے ایک جتھے نے تعطیلات منانے کی غرض سے مسجد ابراہیمی کے آس پاس اشتعال انگیز چکر لگائے۔