جمعه 15/نوامبر/2024

عالمی برادری نسل پرست اسرائیلی قیادت کو کٹہرے میں لائے:حماس

ہفتہ 26-اگست-2023

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیلی قابض ریاست کے نسل پرست لیڈروں کو کٹہرے میں لانے کے اقدامات کرے۔

حماس کا کہنا ہے کہ انتہا پسند قومی سلامتی کے وزیر اتمار بن گویر اور اسرائیلی وزیر خزانہ بیزلیل سموٹریچ کے نسل پرستانہ موقف اور فلسطینیوں کے خلاف نسلی تطہیر کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔

حماس نے آج جمعہ کو ایک بیان میں اس بات کی تصدیق کی ہے کہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں کی نقل و حرکت کی آزادی کے بارے میں "بن گویر” کے بیانات اور "اسموٹریچ” کے سابقہ بیانات حوارہ قصبے کو نقشے سے ہٹانے کے بارے میں دیے گئے بیانات ہیں جن سے ان کی  فلسطینی عوام کے خلاف نسلی تطہیر کی مہم کا تسلسل واضح ہوتا ہے۔

اسرائیلی چینل 12 کے ساتھ پچھلے انٹرویو میں بن گویرنے کہا تھا کہ "میرا حق، میری بیوی اور بچوں کا مغربی کنارے کی سڑکوں پر چلنے کا حق، عربوں کے نقل و حرکت کی آزادی کے حق سے زیادہ اہم ہے۔”

انہوں نے مزید کہا کہ "یہ حقیقت ہے یہ سچ ہے، میرا جینے کا حق ان کے (فلسطینیوں) کی تحریک آزادی کے حق سے پہلے ہے۔”

حماس نے وضاحت کی کہ فلسطینی عوام 1948 میں فلسطینی نکبہ کے بعد سے صہیونی گروہوں اور قابض حکام کے حمایت یافتہ آباد کاروں کے ہاتھوں نسلی تطہیر کی مہم کا نشانہ بن رہے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی