قابض اسرائیلی حکومت میںقومی سلامتی کے وزیرایتماربن گویر نے مقبوضہ مشرقی یروشلم میں "سکیورٹیکنٹرول” کو مضبوط بنانے کے منصوبے کا اعلان کیا ہے۔
اسرائیلی میڈیاکا کہنا ہے کہ بین گویر کے اعلان کردہ منصوبے کا بجٹ 120 ملین شیکل ہے۔
بین گویر کےمنصوبے میں شہر میں نگرانی کے مزید نظام کی تعیناتی، قابض پولیس کے ارکان کیتنخواہوں اور اس کے ارکان کی تعداد میں اضافہ، قابض پولیس کے مراکز کی تعمیر کےمنصوبوں کو مضبوط کرنا اور جبل المکبر قصبے میں ایک پولیس مرکز کا قیام شامل ہے۔
یہ فیصلہ القدسپر قابض اسرائیل کے کنٹرول کو مضبوط کرنے کے "پانچ سالہ منصوبے” کا حصہ ہے،جس کا اعلان گذشتہ مئی میں بینجمن نیتن یاہو کی حکومت نے کئی وزارتوں اور یروشلم میںقابض اسرائیلی میونسپلٹی کے تعاون سے کیا تھا۔