چهارشنبه 30/آوریل/2025

الجزائر کا جنین کی تعمیر نو کے لیے 30 ملین ڈالر کی امداد کا اعلان

ہفتہ 8-جولائی-2023

 

جمعرات کو الجزائرنےغرب اردن میں کے شمالی شہر جنین میں اسرائیلی فوجی آپریشن میں تباہ ہونے والےمکانات اور دیگر املاک کی تعمیر نو میں مدد کے لیے 30 ملین ڈالر کی مالی امداد کا اعلانکیا ہے۔

 

الجزائر کی سرکارینیوز ایجنسی نے ایک خبر میں بتایا ہے کہ "جمہوریہ کے صدر عبدالمجید تبون نے جنینشہر اور اس کے کیمپ پر صیہونی قابض افواج کے وحشیانہ اور مجرمانہ حملے کے بعد اس کیتعمیر نو میں مدد کے لیے 30 ملین ڈالر کی مالی امداد دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

 

انہوں نے مزید کہاکہ "حملے نے نہتے فلسطینی بھائیوں ،بچوں،بوڑھوں اور خواتین کو متاثر کیا اور بنیادیڈھانچے کو تباہ کر دیا گیا۔ بہت سے فلسطینیوں کے بے گھر ہونے کےبعد کھلے آسمانتلے آگئے۔

 

انہوں نے "صہیونیقابض ریاست کے تحت فلسطینی عوام کی آزادی کی جدوجہد اور ان کے جائز قومی حقوق کے لیےان کے مطالبے کے ساتھ الجزائر کی مستقل یکجہتی کا اظہار کیا۔

بیان میں کہاہےکہ الجزائر فلسطینی قوم کے حق خود ارادیت کے حصول اور آزاد فلسطینی ریاست میںمقبوضہ بیت المقدس کو اس کا دارالحکومت بنانے کے مطالبے کا پرزور حامی ہے۔

 

خیال رہے کہگذشتہ پیر کے روز قابض فوج نے مسلح افراد کا تعاقب کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے جنین شہراور اس کے کیمپ میں بڑے پیمانے پر فوجی آپریشن شروع کیا، جو تقریباً 40 گھنٹے جاریرہا۔اس کے نتیجے میں 12 شہری شہید اور 120 کے قریب زخمی ہوئے، سینکڑوں گھروں کوتباہ کردیا گیا اور شہر کے انفراسٹرکچر کو بھاری نقصان پہنچا ہے۔

 

مختصر لنک:

کاپی