جنین – مرکزاطلاعات فلسطین
اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے مہاجرین (یو این آر ڈبلیو اے) نے شمالی مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر جنین کیمپ میں اپنی خدمات معطل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر میں مسلسل کشیدگی اور جھڑپوں کے دوراس کا امدادی کارروائیاں جاری رکھنا مشکل ہے۔
’انروا‘ کا یہ فیصلہ اتھارٹی کی سکیورٹی سروسز کی جانب سے شمالی مقبوضہ مغربی کنارے میں جنین کیمپ کے خلاف جاری جارحیت کے دوران جنین بریگیڈ کے ایک رہنما یزید جعایصہ کو قتل کرنے کے چند گھنٹے بعد سامنے آیا، جہاں فلسطینی مزاحمت کاروں کے ساتھ جھڑپیں اور مسلح تصادم جاری ہیں۔ .
مغربی کنارے میں ’انروا‘ کے امور کے ڈائریکٹر رولینڈ فریڈرک نے ’ایکس‘ پلیٹ فارم پر اپنے اکاؤنٹ کے ذریعے جنین کیمپ میں تنظیم کی خدمات کی معطلی کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہاں فلسطینی سکیورٹی فورسز کی مسلسل کارروائی اور فائرنگ کے تبادلے کی وجہ سےاس کا امدادی کارروائی جار رکھنا مشکل ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ "وہاں متاثرین کی بڑھتی ہوئی تعداد کی اطلاعات ہیں جن میں راہگیر بھی شامل ہیں”۔ فریڈرک نے تمام فریقین سے مطالبہ کیا کہ وہ بین الاقوامی قانون کے بنیادی اصولوں کا احترام کریں جو شہریوں کی سلامتی اور تحفظ اور بنیادی خدمات تک ان کی رسائی کی ضمانت دیتے ہیں۔