کل منگل کو لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے کہا ہےکہ اسرائیلی جیل میں بھوک ہڑتال کے باعث شہید ہونے والے فلسطینی اسیر رہ نما خضرعدنان کی شہادت فلسطینی قیدیوں پر مظالم اور اسیران کے المیے کی انتہا ہے۔
قیدی خضر عدنان کی موت ایک بار پھر اس المیے کی حد کو ظاہر کرتی ہے کہ فلسطینی اور عرب قیدی اسرائیلی دشمن کی جیلوں میں کن مشکلات اور مظالم سے دوچار ہیں۔
مرکز اطلاعات فلسطین کی طرف سے موصول ہونے والے ایک بیان میں حزب اللہ نے غاصبانہ جرائم کے جواب میں فلسطین میں مزاحمتی تحریکوں کی طرف سے اٹھائے جانے والے اقدامات اور اسرائیل کی جیلوں سے تمام قیدیوں کو آزاد کرانے کے لیے اپنی حمایت کا اعادہ کیا۔
حزب اللہ نے فلسطینی عوام، مزاحمتی تحریکوں اور اسلامی جہاد تحریک کو قیدی خضر عدنان کی شہادت پر تعزیت پیش کی۔
قیدی خضر عدنان جن کا تعلق غرب اردن کے شمالی شہر جنین سے تھا کل منگل کو 86 روز تک جاری رہنے والی بھوک ہڑتال کے بعد زندان میں جام شہادت نوش کرگئے تھے۔