اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ھنیہ اور ایرانی وزیر خارجہ حسین عبداللہیان نے ٹیلیفون پر بات چیت کی ہے۔
فون پر بات کرتے ہوئے اسماعیل ھنیہ نے فلسطین کی سیاسی اور محاذ جنگ کی صورت حال کے بارے میں بات کی۔
دونوں رہ نماؤں نے عیدالفطر کی مبارکبادوں کا تبادلہ کیا۔ ایرانی وزیر خارجہ نے فلسطینی عوام کی استقامت کی تعریف کرتے ہوئے فلسطینی مزاحمت پر فخر کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ ایران القدس کو مرکزی مسئلہ سمجھتا ہے اور اس میں ہونے والی صہیونی جارحیتوں اور طرز عمل پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے۔
انہوں نے حماس کے قائد کو تہران کے دورے کی دعوت دی اور مزید تفصیلات اور موجودہ پیش رفت پر تبادلہ خیال کے لیے ایرانی قیادت سے ملاقات کی دعوت پیش کی۔
اسماعیل ھنیہ نے دعوت کو قبول کرنے اور جلد ہی تہران جانے کے ارادے کی تصدیق کرتے ہوئے اس دعوت کے لیے ایرانی وزیرخارجہ کا شکریہ اداکیا۔