جمعه 15/نوامبر/2024

استقبال رمضان:48 مقبوضہ علاقوں سے 186 بسوں کی مسجد اقصیٰ آمد

اتوار 19-مارچ-2023

سنہ 1948ء کےعلاقوں سے سینکڑوں فلسطینیوں نے ماہ رمضان کی تیاریوں کے تحت مسجد اقصیٰ کو صافکرنے کی مہم میں حصہ لیا۔

صبح کے اوقات سے سنہ1948ء کی جنگ کےدوران اسرائیلی قبضے میں آنے والےعلاقوں میں فلسطینی مسجد اقصیٰ گئے اور اس کیصفائی ستھرائی اور تیاری کے کاموں میں حصہ لیا تاکہ رمضان المبارک کے دوران مسجداقصیٰ میں نمازیوں عبادت کے لیے سکون اور راحت پہنچائی جا سکے۔

الجرمق ویب سائٹکے مطابق ہفتے کے روز فلسطینیوں نے 48 مختلف علاقوں سے 186 بسیں بیت المقدس کی طرفروانہ کیں تاکہ مقدس مہینے کی تیاری میں مسجد اقصیٰ کی صفائی اور تیاری میں حصہ لیاجا سکے۔

شرکاء میں سے ایکبچے نے کہا "ہم رمضان کا مہینہ پانے کے لیے مسجد اقصیٰ کی صفائی کے لیے آئےتھے۔

گذشتہ بدھ کومسجد اقصیٰ کے ڈائریکٹر الشیخ عمر الکسوانی نے قابض حکام کی جانب سے عائد کردہرکاوٹوں کے باوجود رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں مسجد اقصیٰ کے زائرین کےاستقبال کے لیے ضروری تیاریوں میں شرکت پر زور دیا۔

الشیخ الکسوانینے پریس بیانات میں – "یروشلم فرسٹ کیمپ 14” میں شرکت کرنے کی اپیل کی جوکہ اگلے ہفتے کے روز الاقصیٰ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام مسجد اقصیٰ کی صفائی اور تیاریکے لیےمنعقد کیا جا رہا ہے۔ تاکہ رمضان المبارک میں لاکھوں نمازیوں کا استقبال کیاجا سکے۔ .

مختصر لنک:

کاپی